میئر کراچی سے آپ کیا چاہتے ہیں؟ ایک نیوز بنا عوام کی آواز

Jun 17, 2023 | 14:26 PM

ایک نیوز: کراچی کے عوام کن مسائل کا شکار ہے۔ ایک نیوز نے مسائل میئر کراچی تک پہنچانے کا ذمہ اٹھایا تو شہریوں نے بھی مسائل کے انبار لگا دیے۔ ایک شہری نے کہا کہ میئر کراچی جو بھی ہو اور جس مرضی جماعت سے وابستگی رکھتا ہو۔ انہیں تو کام سے مقصد ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عوام نے کراچی کے مسائل کے حوالے سے شکایتوں کے انبار لگا دیے۔ عوام کا کہنا ہے کہ میئر کراچی جو بھی ہو انہیں مسائل کا حل چاہیے۔ 

اس حوالے سے ایک نیوز نے عوام سے ان کے مسائل جاننے اور میئر کراچی تک پہنچانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ عوام نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے نام کیا پیغام جاری کیا ہے۔ آپ بھی سنیں: 

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی جیسا بڑا شہر مسائل کا گھر بنا ہوا ہے۔ یہاں پانی کا مسئلہ ہے اور اب گیس بھی کئی دنوں سے نہیں مل رہی۔ بجلی کی بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عوام کا جینا دوبھر کر چکا ہے۔ عوام نے میئر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے دیرینہ مسائل کو فی الفور حل کیا جائے۔ 

ایک اور شہری نے مسائل کا رونا روتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی تو منتخب کرلیا۔ اب دعا ہے کہ وہ عوام کی فلاح کیلئے بہترین کام کرے۔ 

ایک اور شہری نے شہر میں گندگی کے ڈھیر اور سڑکوں کی ابتر صورتحال کا رونا روتے ہوئے کہا کہ علاقہ سدھر جائے، سیوریج لائنز کے مسائل فی الفور حل ہوں۔ وقت مقررہ پر پانی عوام کو دستیاب ہو اور غیرقانونی فروخت سے باز رکھا جائے۔ 

جہاں شہریوں نے مسائل کے انبار لگائے تو وہیں شہری پیپلزپارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے پرامید بھی نظر آئے۔ اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت مسائل سے کراچی اور خاص طور پر لیاری کو نکال لے گی۔ 

مزیدخبریں