مانچسٹر :صنعتی علاقے کی 2 عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی

مانچسٹر :صنعتی علاقے کی 2 عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی

ایک نیوز: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں شمالی صنعتی علاقے کی 2 عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ کے مطابق  آگ لگنے کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق آگ سے متاثرہ صنعتی علاقے سے ملحقہ سڑکوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔