ایک نیوز:ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو جو پانی کا حصہ دینا ہےاسکے ابھی منصوبے ہی مکمل نہیں ہو سکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث جاری ہے،ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 84 اسکیموں پر صرف سو ارب رکھے گئے ہیں،آنے والے دس سالوں میں پانی کی اسکیمیں مکمل نہ ہو پائیں گی ۔
ریاض الحق نے کہا کہ بلوچستان کو جو پانی کا حصہ دینا ہے ابھی منصوبے ہی مکمل نہ ہو سکے۔سندھ میں پانی کے پروجیکٹ کے لئے پندرہ ارب روپے مانگے گئے،دادو اور دیگر شہروں کے منصوبوں سے بجلی پیدا ہوگی۔انفرااسٹرکچر سے پچاس ارب نکال کر پانی کے منصوبوں پر لگایا جائے۔