تاجربرادری کا جناح ہاؤس کا دورہ: سانحہ 9 مئی پر اظہار افسوس

Jun 17, 2023 | 13:16 PM

ایک نیوز: تاجر برادری نے جناح ہاوٴس لاہور کا دورہ کیا ہے اور 9 مئی کے ہولناک سانحہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تاجر برادری نے شرپسندوں اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کڑی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تاجر برادری نے جناح ہاوٴس لاہور کا دورہ کیا ،تاجروں نے شرپسندوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا اور تاجروں نے 9 مئی کے فتنہ کو بھی قانون کے کٹہرے میں لانے کا پرزور مطالبہ کیا۔ 

تاجروں کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعے کو لے کر ہمیں نہایت افسوس اور غصہ ہے ، سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ہم 9 مئی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، قانون کے مطابق 9مئی کی شرانگیزی میں ملوث افراد کو قرار واقع سزا دی جائے۔

مزیدخبریں