ایک نیوز: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یونان کےساحل کےقریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹنےکےحادثے کو یہ ایک اندوہناک واقع قرار دیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےاسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بیرون ملک لے جانے کا جھانسا دے کر غیرقانونی راستہ اختیار کیا جاتا ہے۔ یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کرکے ذمے داران کو سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ یونان کےساحل کےقریب گزشتہ روز پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی تھی جس میں 750 افراد سوار تھے۔ حادثےمیں 78 افراد ہلاک اور 500 سے زائد افراد لاپتہ ہوئے جبکہ سمندرمیں ڈوبنے والے 104 افراد کو بچالیا گیا۔
یونان میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے 12 پاکستانیوں سے سفارتی عملے نے ملاقات کی، یونانی حکام نے 78 لاشیں نکالنے کی تصدیق کی ہے،جاں بحق افراد کی قومیت کا علم نہیں، تمام لاشیں ناقابل شناخت ہیں، ڈی این اے کے ذریعے شناخت کا عمل جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں پاکستانیوں کی اموات کی تصدیق نہیں ہوئی، ڈی این اے اور دستاویزات کے بغیر تصدیق کرنا ممکن نہیں۔