ایک نیوز: سانحہ 9مئی کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا، سیاسی جماعت سے وابستگی رکھنے والے شر پسندوں کے اعترافات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ زمان پارک میں ہونے والی سازش کو سیاسی جماعت کے اپنے کارکنان نے اس ایک ماہ میں بے نقاب کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ماہ سے زائد عرصہ میں جن اہم لوگوں نے انکشافات کئے، ان کے مطابق جناح ہاوٴس میں ہونے والی شرانگیزی کی مکمل منصوبندی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے ایک دن پہلے ہی ہو چکی تھی۔ کارکنان نے تسلیم کیا کہ یاسمین راشد اور اعجاز خان نے زمان پارک میں موجود کارکنان کو جناح ہاوٴس کوچ کرنے کی ہدایت دی۔
چیئرمین نے اپنی گرفتاری سے ایک دن پہلے میٹنگ بلائی اور انتشار کا مکمل منصوبہ تیار کرلیا تھا۔ عمران خان نے اپنی گرفتاری سے پہلے ہی جناح ہاوٴس پہ حملے کا منصوبہ بنالیا تھا۔ 9 مئی کو شرانگیزی اور انتشار پھیلانے کے بعد عمران خان نے خود کو بچانے کے لیے ایجنسیوں پہ الزام تراشی کا آغاز کیا تھا۔
کارکنوں نے اعتراف کیا کہ وزارت عظمیٰ کے چھنتے ہی عمران خان نے افواج پاکستان کے خلاف زہر اْگلنا شروع کردیا تھا، 9مئی کو لندن پلان کا نام دینے والے عمران خان کے اپنے کارکنان نے اعتراف کرلیا کہ تمام منصوبہ بندی زمان پارک میں کی گئی تھی، جناح ہاوٴس میں جلاوٴ گھیراوٴ کے وقت پی ٹی آئی کے سرغنہ حسان نیازی بھی موجود تھے اور کورکمانڈر کی یونیفارم کی عصمت دری میں مصروف تھے۔