ایک نیوز: 9 مئی سانحہ کا ایک اور اہم شرپسند گرفتار کرلیا گیا۔ جس کے ورثاء نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شرپسند کی شناخت الیاس کے نام سے ہوئی۔ اب اس کے بھائی محمد ابراہیم نے اپنے بھائی کے گمراہ ہونے کے سبب تمام پردے چاک کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام گرفتار لوگوں سے لا تعلقی کا اظہار ، انتہائی شرمناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد الیاس گاوٴں ماندیش کا مقیم ہے، محمد الیاس کو 9مئی کے واقعات کے تناظر میں قانون کی گرفت میں لے لیا گیاہے۔ شرپسند الیاس کے بھائی محمد ابراہیم نے اپنے بھائی کے گمراہ ہونے کے سبب تمام پردے چاک کر دئیے۔
محمد ابراہیم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ "محمد الیاس میرا چھوٹا بھائی پی ٹی آئی کا سرگرم رکن تھا، وہ پچھلے ایک سال سے عمران خان کے فوج کے خلاف جو پراپیگنڈہ کر رہا تھا شامل تھا۔ اسی کے تحت 9 مئی کو واقعات بھی رونما ہوئے، اس میں میرا بھائی گرفتار ہو چکا ہے، ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم باقی لوگوں کو بھی اس پراپیگنڈہ میں شامل نہ ہونے کی تاکید کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے تمام گرفتار لوگوں سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔