شہریوں کو لیبیا  کشتی کے ذریعے بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

 شہریوں کو لیبیا  کشتی کے ذریعے بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

ایک نیوز: شہریوں کو لیبیا  کشتی کے ذریعے بھیجنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق  ایف ائی اے امیگریشن نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ہے ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ساجد محمود ایک مطلوب بدنام زمانہ تارکین وطن سمگلر ہے جو کہ تارکین وطن کو لیبیا بھیجنے میں ملوث ہے۔ ملزم کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ملزم پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے وزٹ ویزہ پر آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔  ملزم کے خلاف ایف آئی اے کارپوریٹ سرکل گجرات میں مقدمہ درج ہے اور ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

ملزم ساجد کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو آف لوڈ کر کے تفتیش کے لئے ایف آئی اے گجرات کے حوالے کیا جائے گا ۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-06-17/news-1686987182-4330.jpeg
دوسری جانب  لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کے سمندر میں ڈوبنے کا معاملہ تاحال کشتی کے مسافر نوجوانوں کے گھر والے پیاروں کی زندہ و سلامتی واپسی کے لیے پر امید ہیں اور سمندر میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔لاپتہ ہونے والوں میں وزیرآباد کے رہائشی تین نوجوانوں علی حسنین، علی زیب اور شہر یار کے گھروں میں سوگ کی کیفیت میں بیٹھے نوجوانوں کے اہلخانہ حادثہ کا شکار ہونے والے تینوں نوجوانوں کی زندگی کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔ 

کشتی کے ساتھ ڈوبنے والے وزیرآباد کے رہائشی دو نوجوان علی حسنین اور علی زیب آپس میں کزن ہیں،تینوں نوجوان سنہرے مستقبل کے لیے لیبیا سے اٹلی کے لیے عازم سفر ہوئے تھے۔علی حسنین اور علی زیب دونوں چچا زاد بھائی اور والدین جیولری کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حکومت سفارتی تعلقات استعمال کرے اور ہمارے بچوں کی واپسی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔

سمندر سے ریسکیو کئے جانے والے 12 پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی ہے، بارہ نوجوانوں میں دو یونان کے ہسپتال میں موجود ہیں۔ محمد عدنان اور حسیب الرحمن کا تعلق ضلع کوٹلی آزاد کشمیر ، محمد حمزہ اور ذیشان سرور کا تعلق گوجرانوالہ سے بتایا جاتا ہے۔عظمت علی اور عثمان صدیق کا تعلق ضلع گجرات ، محمد سنی اور زاہد اکبر ضلع شیخوپورہ کے رہنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ  مہتاب علی کا تعلق منڈی بہاوالدین اور رانا حسنین کا تعلق سیالکوٹ ہے۔ریسکیو کئے گئے افراد میں عرفان احمد اور عمران آرائیں کو یونان میں ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ دو ماہ قبل لیبیا میں کشتی میں غیر قانونی طور پر اسمگل کیے جانے والے پاکستانیوں کی کشتی ڈوب گئی تھی۔