بائپرجوائےختم،متاثرین گھروں کولوٹ گئے،پابندیاں ختم

بائپرجوائےختم،متاثرین گھروں کولوٹ گئے،پابندیاں ختم
کیپشن: بائپرجوائےختم،متاثرین گھروں کولوٹ گئے،پابندیاں ختم

ایک نیوز: سمندری طوفان بائپر جوائے کے اختتام کے بعد ضلع بھر کے رلیف کیمپس میں پناہ لینے والے ہزاروں متاثرین کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے،اسٹنٹ کمشنر گولارچی کا کہنا ہے کہ  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو ٹرانسپورٹ فراہم کی جارہی ہیں، متاثرین کی بحالی اگلا چیلینج ہے،دوسری جانب متاثرین نے مالی نقصان کے حوالے سے مدد کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سجاول میں طوفان کا خطرہ ٹلنے کے بعد کیمپوں سےمتاثرین اپنےگھروں کی طرف لوٹنےلگے،مختلف دیہات کے علاقوں کےمکین حفاظتی جگہوں سےاپنے گھروں کی طرف رواں دواں ہیں،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گاڑیاں کرواکر جانے لگے ہیں،ساحلی پٹی میں طوفان کا ہلکہ اثرہونے کی وجہ سے کئی گھر ٹوٹ چکے ہیں،تحصیل جاتی کے متاثرین انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کے باعث بے حال ہوگئے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمیں بھوکا رکہا گیا تھا.

ماہی گیروں کے کھلے سمندر میں جانے پر پابندی ختم کردی گئی ہے،گوادر میں ماہی گیروں کی زندگی معمول پر آنے لگی،ماہی گیروں کو مچھلیاں پکڑنے کیلئے سمندر میں جانے کی اجازت مل گئی۔

بدین میں سمندری طوفان کے اختتام کے بعد ضلع بھر میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے.ریلیف کیمپس میں پناہ لینے والے متاثرین کی اپنے گھروں کو واپسی شروع ہوگئی.

اسسٹنٹ کمشنر ہاشم مسعود کاکہنا ہے کہ بے گھر ہونے والے ساحلی علاقوں کے کم و بیش اکتیس ہزار متاثرین کی بحالی اگلا چیلینج ہے۔تقریباً 31 ہزار متاثرین کیمپس میں موجود تھے،متاثرین کی بحالی چیلنج ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-17/news-1686986996-1910.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-17/news-1686986996-9175.mp4