ایک نیوز: سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے مبینہ اغواء کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ جہاں پولیس کے ہاتھ اہم سراغ لگ گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اعظم خان کو اغواء نہ کیے جانے کے سراغ پولیس کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اعظم خان اپنی مرضی سے گاڑی خود ڈرائیو کر کے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق اعظم خان کے موبائل کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ اعظم خان کے موبائل ریکارڈ سے اغواء کے حوالے سے کوئی لیڈ نہیں ملی۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے دیگر اضلاع کی پولیس سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے وزرات داخلہ اور اعلی حکام کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔