ایک نیوز: کسٹم انٹیلی جنس کے 10روزہ کریک ڈاؤن کے دوران متعدد کارروائیوں میں 30 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹس ضبط کر لیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سےسب سےبڑی کارروائی بلوچستان میں کی گئی، جہاں کسٹم انٹیلی جنس نے 11کروڑ روپے مالیت کے غیر ملکی برانڈز کی 42 لاکھ سگریٹ پکڑی، سندھ میں آٹھ کارروائیوں کے نتیجے میں 69.7 ملین روپے کے اعلیٰ برانڈز کی14 لاکھ سگریٹس ضبط کی گئیں۔
پنجاب میں 13 لاکھ اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کی گئی ہیں جن کی مالیت 75.3 ملین ہے۔ اسی طرح کے پی کے کسٹمز انٹیلی جنس نے 43.9 ملین روپے مالیت کے ساڑھے11 لاکھ اسمگل شدہ سگریٹس پکڑی ہیں۔
مجموعی طور پر گزشتہ دس دنوں کے دوران کسٹمز انٹیلی جنس نے اسمگل شدہ ساڑھے 81 لاکھ سگریٹس ضبط کئے، جن کی مالیت 30کروڑ 30 لاکھ روپے ہے، اس سے موجودہ مالی سال 2022-23ء میں کسٹم انٹیلی جنس کے ذریعے اسمگل شدہ سگریٹوں کی ضبطگی کی کل تعداد3 کروڑ 39 لاکھ تک پہنچ گئی