لنڈی کوتل: خاتون ٹیچر کا لرزہ خیز قتل، شوہر اور بچے پراسرار طور پر غائب

لنڈی کوتل: خاتون ٹیچر کا لرزہ خیز قتل، شوہر اور بچے پراسرار طور پر غائب
کیپشن: Lindi Kotal: Shocking murder of female teacher, husband and children mysteriously missing

ایک نیوز: لنڈی کوتل میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے۔ جہاں ایک خاتون ٹیچر کو ان کی رہائشگاہ پر چاقو کے وار کرکے بےدردی سے قتل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل میں سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) رضوانہ بیگم کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مریم خیل میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) کا تعلق ضلع بنوں سے ہے۔ مقتولہ گزشتہ دو ماہ سے بچوں اور اپنے شوہر کے ساتھ اس اسکول کے ہاسٹل میں رہ رہی تھیں۔ واقعے کے بعد شوہر اور بچے پراسرار طور پر غائب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سکول کو باہر سے تالا لگا ہوا ہے۔ شوہر سمیت چار بچے لاپتہ ہیں۔ ایس ایچ او لنڈی کوتل ابراہیم شنواری اور ایڈیشنل ایس ایچ او زینت خان آفریدی نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔