ایک نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاشی ناکامی تسلیم کر لی،ان کی نا اہلی کا خمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ 9 ماہ میں 22 وزرا نے 93 بیرون ملک دورے کیے، کروڑوں روپے بےمقصد خرچ ہوئے۔ 5 ڈالر خیرات بھی نہیں ملی۔ بلاول نے نصف سینچری مکمل کی اور 3-3 بار امریکہ اور متحدہ عرب امارات گئے۔وزیرخارجہ نے دنیا میں سب سے زیادہ بےمقصد اور بےفائدہ دورے کرنے کا اعزاز حاصل کیا، خاندانی سیاسی پارٹی نے اہم عہدے خاندان میں ہی تقسیم کر لیے۔
شیخ رشید نے کہا کہ تجارتی خسارہ40فیصد،ترسیلات13فیصداور برامدآت12فیصدکم،ڈالرنایاب، مہنگائٖی آسمان پر،غریب زمین بوس پکڑدھکڑاغوااورقتل کی خبریں ہیں۔ اعظم خان لاپتہ اور لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ ساری قوم ڈپریشن کاشکارہےاوروزیراعظم کیرم بورڈ کھیل کرجگ ہنسائی کاسبب بن رہےہیں،30جون تک IMFکا کٹی کٹا نکل آئےگا۔
تجارتی خسارہ40فیصدترسیلات13فیصداور برامدات12فیصدکم ڈالرنایاب مہنگائ آسمان پرغریب زمین بوس پکڑدھکڑاغوااورقتل کی خبریں ہیں اعظم خان لاپتہ اور لطیف کھوسہ کے گھر فائیرنگ ساری قوم ڈپریشن کاشکارہےاوروزیراعظم کیرم بورڈ کھیل کرجگ ہنسائی کاسبب بن رہےہیں30جون تک IMFکا کٹی کٹا نکل آئےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 17, 2023
شیخ رشید نےکہا کہ جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے،اسحاق ڈار نے اُسی پر یلغار کر دی۔ ڈار کی نااہلی کا خمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہا ہے۔ڈار نےمعاشی ناکامی تسلیم کر لی۔ چین کو 1 ارب ڈالر دے کے واپس لیا ہے۔ حکومت نے سارے حربے استعمال کر لیے ہیں لیکن بات نہیں بن رہی، بات کہاں جا کر رُکے گی، اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلیت کی تلوارپرترمیم سپریم کورٹ کےفیصلےسےٹکرائےگی،کراچی میئرکےالیکشن نےدنیا میں پاکستان کی جمہوریت کاپورسٹ مارٹم کردیا،حکومت الیکشن سے فراری ہے دیکھنا ہوگااب سپریم کورٹ کیافیصلہ کرتی ہے،لوگوں کوسرعام اٹھایاجارہاہےصحا فی اورصحافت کوزنجریں پہنائی جارہی ہیں۔
جسIMFنےدیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نےاُسی پریلغارکردی ڈارکی نااہلی کاخمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہاہےڈار نےمعاشی ناکامی تسلیم کرلی چین کو1ارب ڈالر دے کےواپس لیاہےحکومت نےسارےحربےاستعمال کرلیے ہیں لیکن بات نہیں بن رہی بات کہاں جا کے رُکے گی اللہ ہی بہتر جانتا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 17, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ