مکہ کی تمام مساجد میں حج کے دوران نماز جمعہ کی اجازت

Jun 17, 2023 | 11:47 AM

Hasan Moavia

پی این ای: حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں نماز جمعہ کی اجازت دے د ی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبدالطیف آل الشیخ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لاکھوں عازمین کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے عازمین کو حرم تک آمد و رفت کی پریشانی نہیں ہوگی۔وزیر اسلامی امور  کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے دوران جب لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج مکہ مکرمہ میں موجود ہیں تو ایسے میں شہر میں قائم تمام چھوٹی اوربڑی مساجد میں جمعہ 16 جون سے حج سیزن کے اختتام تک جمعے کی نماز پڑھائی جائے۔

  مکہ میں ایسی مساجد کی تعداد 554 ہے جہاں نماز جمعہ نہیں پڑھائی جاتی لیکن اب وہاں بھی نماز پڑھائی جائے گی۔

واضح  رہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے نزدیک اور چھوٹی مساجد میں عام طورپرجمعہ کی نماز نہیں پڑھائی جاتی کیونکہ نماز جمعہ مسجد الحرام میں ادا کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں