سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کرپشن الزامات پر معطل

Jun 17, 2023 | 11:46 AM

ایک نیوز: سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد خان بھٹی کو کرپشن الزامات پر معطل کیا گیا ہے، ان کے ساتھ ساتھ ڈی جی پارلیمانی افیئرز رائے ممتاز حسین بھی نوکری سے فارغ کر دیے گئے۔

محمد خان بھٹی سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے ہیں، ان کو ترقیاتی سکیموں میں کک بیکس کی وصولی کے الزامات سمیت مقدمات میں حراست میں بھی رکھا گیا۔

مزیدخبریں