یونان کشتی حادثےمیں 78 افراد ہلاک،شناخت کاعمل جاری

Jun 17, 2023 | 11:35 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: یونان کےساحل کےقریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹنےکےحادثےکےبعد جاں بحق افراد کی شناخت کاعمل جاری ہے،اب تک کسی پاکستانی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق یونان کےساحل کےقریب گزشتہ روز پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی تھی جس میں 750 افراد سوار تھے۔ حادثےمیں 78 افراد ہلاک اور 500 سے زائد افراد لاپتا ہوئے جبکہ سمندرمیں ڈوبنے والے 104 افراد کو بچالیا گیا۔

یونان میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے 12 پاکستانیوں سے سفارتی عملے نے ملاقات کی، یونانی حکام نے 78 لاشیں نکالنے کی تصدیق کی ہے،جاں بحق افراد کی قومیت کا علم نہیں، تمام لاشیں ناقابل شناخت ہیں، ڈی این اے کے ذریعے شناخت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی یونان کے ساحل میں کشتی ڈوبنے کی ابتدائی خبر موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حادثے 78 افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ یوئے۔ لاپتہ ہونے والے 43 افراد کا تعلق آزاد جموں کشمیر سے بتایا گیا تھا۔ اس حوالے ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والوں میں کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں بنڈلی کے ایک ہی خاندان کے 12 افراد بھی شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں پاکستانیوں کی اموات کی تصدیق نہیں ہوئی، ڈی این اے اور دستاویزات کے بغیر تصدیق کرنا ممکن نہیں۔

مزیدخبریں