پاکپتن:ٹریفک حادثےمیں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل بہاولنگرجاں بحق

Jun 17, 2023 | 11:10 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکپتن میں دیپالپورو روڈ پر تیز رفتار ہائی روف کا ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل پولیس جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دیپالپورو روڈ پر لاہور سے پاکپتن آنے والی مسافر ہائی روف اڈا سک پور کے قریب ٹریکٹر ٹرالر سے جا ٹکرائی جس سے جیل پولیس سپرٹنڈنٹ عاصم حمید سمیت 6 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تشویش ناک حالت کے باعث اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عاصم حمید جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل پولیس پرموشن کورس مکمل کرکے لاہور سے پاکپتن واپس آرہے تھے۔

مزیدخبریں