دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت نہ لینے والے خاوند کو سزا سنا دی گئی

Jun 17, 2023 | 10:59 AM

ایک نیوز: عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر خاوندکو سزا سنادی۔

بہاولپور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر خاوندکو 6  ماہ کی سزا سنائی۔

فیملی کورٹ کے جج نے ملزم کو 5 لاکھ روپےجرمانے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید2 سال قید کاٹنا ہوگی۔

خیال رہے کہ پہلی بیوی نےخاوندکے دوسری شادی کرنے پرعدالت میں درخواست دائرکی تھی۔

مزیدخبریں