ایک نیوز: پنجاب کےضلع بہاولپور کےشہر منچن آباد میں خواتین کو بلیک میل کرنے والے گروہ کا سرغنہ اسپتال ملازم نکلا۔
تفصیلات کے مطابق منچن آباد میں خواتین کو بلیک میل کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار ہو گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم محمد علی سول اسپتال کا ملازم ہے، جس کے خلاف بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم محمد علی کے موبائل سے 12 خواتین کی نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہو گئی ہیں،ملزم ڈاکٹر سے چیک اپ کے بہانے خواتین کی ویڈیو بنواتا تھا۔
ملزم محمد علی نے پولیس کے سامنے اپنے بیان میں جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کی ایک اور ملازمہ بھی ویڈیوز اور بلیک میلنگ میں اس کا ساتھ دینے میں شریک رہی ہے۔