ایک نیوز: لاہورمیں آٹے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گندم کی قیمت میں 400 روپے فی من اضافے کے بعد لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 234 روپے مہنگا ہوگیا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلے کی سرکاری قیمت 2416 روپے تھی تاہم اب یہ قیمت 2650 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے وجہ گندم کی آزادانہ نقل و حرکت پر ناجائز پابندی ہے ،دن رات ناکے لگا کرگندم سے بھری گاڑیاں پکڑی جارہی ہیں۔