پاکستانی”حیات ایپ“نےایک اورعالمی ایوارڈحاصل کرلیا

Jun 17, 2023 | 05:36 AM

ایک نیوز: آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے کئی برس قبل صحت و تندرستی میں مددگارایپ کو بین الاقوامی ڈیجیٹل ہیلتھ ایوارڈز 2023 کے تحت چاندی کے تمغے سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ’حیات ایپ‘ نامی اس ایپ کو موبائل ڈیجیٹل ہیلتھ ریسورسز زمرے میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ ایپ پرگفتگوکرتے ہوئے گلگت بلتستان کے سیکریٹری صحت، ثنااللہ نے بتایا کہ اس ایپ کی بدولت ڈاکٹر اور طبی عملے پر، کاغذی کارروائی، روایتی ڈیٹا اینٹری، اور دیگرامور کا بوجھ کم ہوجاتا ہے۔ یوں نگہداشت، گورننس اور جوابدہی کا عمل تیزتر اور بہتر ہوجاتا ہے۔
2019 میں پیش کی گئی ایپ کی بدولت اب تک 441,000 افراد مستفید ہوئے ہیں۔ اس سے آگہی کے 192000 سیشن منعقد کئے گئے ہیں۔ لگ بھگ 12000 ہیلتھ ورکرز حیات استعمال کررہے ہیں جو انتہائی پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں میں لوگوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں۔
اس سے قبل حیات ایپ کو بین الاقوامی دولتِ مشترکہ صحت ایوارڈ (سی ڈبلیو ڈی ایچ اے) سےبھی نوازا جاچکا ہے۔حیات ایپ کو بین الاقوامی ڈیجیٹل ہیلتھ ایوارڈز 2023 میں کل 800 ڈیجیٹل طبی مصنوعات پیش کی گئی تھیں۔ دنیا کے ممتاز ماہرین پرمشتمل ججوں کے پینل نے حیات ایپ کو چاندی کے تمغے سے نوازا ہے۔

مزیدخبریں