ایک نیوز:امریکی ریاست ورجینیا کے ایک ہسپتال کے بچوں کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ یا این آئی سی یو میں کام کرنے والی12 خواتین ایک ساتھ حاملہ ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق ورجینیا شہر کے ریورس سائیڈ ریجنل میڈیکل سینٹر میں کام کرنے والی12 خواتین کے ساتھ ایسا ہوا۔
اس میڈیکل سینٹر کے عملے کی12 خواتین آگے پیچھے حاملہ ہوئیں اور ان کے ہاں بچوں کی پیدائش مارچ سے شروع ہوئی اور یہ سلسلہ اکتوبر یا نومبر میں مکمل ہوگا۔
ہسپتال کے ترجمان کےمطابق ایسا ہمارے یونٹ میں ایک سال کے دوران پہلی بار ہو رہا ہے اور ان خواتین میں10 نرسیں ہیں، ایک نرس پریکٹیشنر اور ایک یونٹ سیکرٹری ہے۔
2 خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔
ایک نرس نے 15 مارچ کو بیٹی کو خوش آمدید کہا جبکہ دوسری کے ہاں16 مئی کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
ایک حاملہ خاتون نے بتایا کہ ہم سب ایک دوسرے کی مدد کر رہی ہیں اور کسی چیز کے بارے میں فکر مند نہیں۔
ہسپتال کے مطابق4 خواتین کے ہاں جولائی میں بچوں کی پیدائش متوقع ہے جبکہ 3 خواتین کا اگست میں ماں بننے کا امکان ہے۔باقی 3 خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش ستمبر سے نومبر کے درمیان متوقع ہے۔
ہسپتال میں کام کرنےوالی12خواتین ایک ساتھ حاملہ ہوگئیں
Jun 17, 2023 | 04:08 AM