ایک نیوز :مالدیپ میں جاری پانچ ملکی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے میزبان مالدیپ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 63-65 سے شکست دے دی۔
مالدیپ میں جاری پانچ ملکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نیپال کے ہاتھوں چار پوائنٹس کی شکست کے بعد اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا۔
مالدیپ کے خلاف ٹیم شروع ہی سے چھائی رہی اور اپنی برتری برقرار رکھی۔ پہلے کوارٹر میں پاکستان کو 15-22، دوسرے کوارٹر میں 34-40، تیسرے کوارٹر کے اختتام پر 45-50 کی برتری حاصل تھی۔
آخری لمحات میں مالدیپ کی جانب سے تیز کھیل پیش کیا گیا تاہم پاکستان نے میزبان ٹیم کو خسارہ کم نہ کرنے دیا۔
پاکستان کے زین الحسن خان نے 9 ’ٹو پوائنٹرز‘ سمیت پاکستان کیلئے 22 پوائنٹس اسکور کیے۔ ضیا الرحمن نے تین ’تھری پوائنٹرز‘ سمیت 15 پوائنٹس حاصل کیے۔
پاکستان باسکٹ بال ٹیم سات سال بعد کوئی انٹرنیشنل ایونٹ کھیل رہی ہے اوقومی ٹیم اگلا میچ کل بھوٹان کےخلاف کھیلے گی۔