پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے فیٹف ایکشن پلانز کی تکمیل ایک بڑی کامیابی ہے۔ ایکشن پلان پرعمل سے پاکستان کی وائٹ لسٹ کی راہ ہموارہوئی۔
آرمی چیف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جی ایچ کیو میں قائم کورسیل اور قومی کوششوں سے یہ ممکن ہوا، سول اور ملٹری ٹیم نےایکشن پلان پر مضبوط عمل یقینی بنایا گیا، کورسیل کی کوششوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔