فیٹف کے باضابطہ اعلان سے قبل قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، حنا ربانی کھر

Jun 17, 2022 | 20:13 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے باضابطہ اعلان سے قبل قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

جرمن میڈیا کو انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کیلئے بھی فیٹف کے گرے لسٹ سے نکلنا اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ دوسرے ممالک کیلئے،
ہمارا طریقہ کار مختلف رہا، ہمیں 2 ورکنگ پلان پر ایک ہی وقت میں کام کرنا پڑا۔
حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ہم جلد گرےلسٹ سے نکل سکیں تاکہ ہماری معیشت بہتر ہو،
ہم نے اپنا کیس بہت وضاحت کے ساتھ پیش کردیا ہے، فیٹف کے اعلان سے قبل قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس گرے لسٹ سے متعلق ممالک کے اسٹیٹس کا اعلان آج کرے گا جس میں پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پرامید ہے۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری فیٹف اجلاس کا آ ج آخری روز ہے جس کے اختتام پر آج لسٹ سے متعلق اسٹیٹس کا اعلان ہوگا۔
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ فیٹف سے متعلق خوش خبری آنے والی ہے۔






مزیدخبریں