ایک جانب حکومت کفایت شعاری کا درس دے رہی ہے تو دوسری جانب عوام سمیت شوبز اسٹارز بھی اِن مشوروں سے نالاں نظر آ رہے ہیں۔
کفایت شعاری سے متعلق وفاقی وزیرِاحسن قبال نے قوم کو چائے کی پیالیاں کم کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
احسن اقبال کے اس مشورے نے چائے کے شوقین افراد کے دلوں پر چھریاں چلا دی ہیں جس سے ان کے ہم نام فنکار احسن خان بھی متاثر نظر آ رہے ہیں۔
احسن خان نے یہ خبر اپنے انسٹاگرام کی سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مجھے اپنی چائے سے پیار ہے، کم از کم دن میں چار پیالیاں تو ہوں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ قوم چائے کے ایک یا دو کپ کم کریں
کیونکہ ہم جو چائے درآمد کرتے ہیں وہ بھی ادھار لے کر کرتے ہیں،
اگر تیل مہنگا ہوتا ہے تو ہمیں اس کے استعمال کو کم کرنا ہوگا تاکہ ملک پر کم سے کم بوجھ پڑے۔