15 سال بعد آئی سی سی ون رینکنگ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

15 سال بعد آئی سی سی ون رینکنگ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان پندرہ سال بھارت کے بعد آسٹریلیا کو بھی پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر آگیا۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی مزید ایک درجہ ترقی ہوگئی، قومی ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی۔پاکستان ٹیم نے گزشتہ ہفتے ویسٹ انڈیز کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا ، جس کے بعد قومی ٹیم بھارت کو پیچھے دھکیل کر پانچویں سے چوتھی پوزیشن پر آئی تھی۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان 102 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھا تاہم 0-3 سے کلین سوئپ سے پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس106 ہوگئے تھے۔پالی کیلے میں سری لنکا سے دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے ریٹنگ پوائنٹس 105 ہوگئے ہیں اور وہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی جبکہ بھارت بھی اتنے ہی ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔
ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ بدستور سرفہرست ہے جبکہ انگلش ٹیم کا دوسرا نمبر ہے تاہم نیدرلینڈز کیخلاف آج سے شروع ہونے والی 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 1-2 کی کامیابی بھی انگلینڈ کو پہلی پوزیشن پر پہنچا دے گی۔
ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلی، انگلینڈ دوسری، پاکستان تیسری، آسٹریلیا چوتھی ، بھارت پانچویں، جنوبی افریقا چھٹی، بنگلادیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔