بہار میں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے کی کوشش کی اور بہار کے شہر نوادا میں بی جے پی کا دفتر نذرآتش کردیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ اطلاعات کے مطابق بہار کے ریلوے اسٹیشنز پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ کشیدگی کی وجہ سے دو درجن ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
#Bihar | A passenger train was set ablaze at Chhapra in Saran district as protests against the Agnipath scheme for short-term induction of personnel in the armed forces escalated
Read https://t.co/lqlRYn2WuL pic.twitter.com/rAWdRsMmX8— Hindustan Times (@htTweets) June 16, 2022
ادھر ہریانہ میں مظاہرین نے سرکاری اہلکاروں کے گھروں پر پتھراؤ کیا جس کے بعد پلوال ضلع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج میں بھرتی کے نئے نظام میں نوجوانوں کو صرف چار سال کیلئے فوج میں بھرتی کیا جائے گا، نئے نظام کے تحت نئے بھرتی ہونے والوں میں سے صرف ایک چوتھائی کو طویل مدت کیلئے فوج میں رکھا جائے گا۔
منگل کے روز بھارت نے ’اگنی پتھ‘ پروگرام متعارف کرایا تھا جس کے تحت فوج میں بھرتی کے خواہش مند 17.5 سے 21 سال تک کے امیدواروں میں سے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے نوجوانوں کو 4 سال کیلئے بھرتی کیا جائے گا جبکہ ان میں سے صرف 25 فیصد کو مستقل رکھا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے یہ قدم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے اور پنشن اخراجات کو کم کرنے کیلئے اٹھایا ہے۔