مارکیٹیں ، شاپنگ مال، بازار سب کچھ رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان

Jun 17, 2022 | 16:10 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: حکومت نے آج بروز جمعہ سے بازار رات 9بجے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بجلی کی بچت کے لئے سندھ حکومت نے وفاق سےمل کر یہ بڑا فیصلہ کیا ہے۔ نئی پابندیوں سے متعلق محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سندھ میں تمام بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہونگے۔ تمام شادی ہالز اور شادی کی تقریبات ، ریسٹورنٹ اور کافی شاپس کو رات 11 بجے تک بند کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ9 بجے کے بعد صرف پیٹرول پمپ، میڈیکل اسٹور، بیکری اور ڈیری شاپس کو کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے بتایا ہے کہ یہ پابندیاں ایک ماہ کے لئے جاری رہیں گی اور اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرزاور ایس ایس پیز کو عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
صوبائی وزیرشرجیل میمن نے کہا کہ کاروبار بہت ضروری ہے مگر لوڈشیڈنگ پر قابو پانا اس سے بھی ضروری ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ بازار جلد بند کرنے کا فیصلہ عارضی ہے اور حالات بہتر ہونے پر یہ پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔
مزیدخبریں