اداکارہ انجمن کی سلطان راہی کی قبرپرحاضری

اداکارہ انجمن کی سلطان راہی کی قبرپرحاضری
ایک نیوز نیوز: پنجابی فلموں کی سپرہٹ اداکارہ انجمن نے لیجنڈ اداکار مرحوم سلطان راہی کی قبر پرحاضری دی ،پھول چڑھائے اور دعا بھی مانگی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ انجمن نے سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان سے خصوصی ملاقات کی اور پھر دونوں نے ملکر سلطان راہی کی قبر پر حاضری دی۔ اداکارہ نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے اپنے ساتھی سلطان راہی کے حوالے سے ان کے بیٹے کے ساتھ گفتگو کی۔انجمن نے کافی وقت حیدر سلطان کے گھر گزارا اور اس میں انہوں نے صرف سلطان راہی کو یاد کیا۔


اداکارہ انجمن کا کہنا تھا کہ کئی برسوں کے بعد سلطان راہی کی قبر پر حاضری دینے کا موقع ملا ہے۔


واضح رہے کہ انجمن کافی برسوں سے پردہ سکرین سے غائب ہیں لیکن وہ کسی فلم میں دکھائی نہیں دے رہیں۔ یہاں تک کہ پنجابی فلموں کی ہیروئین صائمہ نور بھی ڈراموں میں نظر آئی ہیں لیکن انجمن بڑی اور چھوٹی سکرین دونوں سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں فلموں میں کام کرنے کی خواہاں ہوں۔ تاہم فلمی تقریبات میں انجمن ضرور نظر آنے لگی ہیں گزشتہ دنوں لاہور میں سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم کملی کے پریمئیر پرانجمن دکھائی دیں تھی۔