ملزمان نے موٹرسائیکل سوار بھائی بہن پر تیزاب پھینک دیا،حالت تشویشناک

ملزمان نے موٹرسائیکل سوار بھائی بہن پر تیزاب پھینک دیا،حالت تشویشناک
ایک نیوز نیوز:کراچی گلزارِ ہجری میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ان کے بھائی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا جس سے وہ دونوں جھلس گئے، انہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سہراب گوٹھ ناصربخاری کےمطابق سہراب گوٹھ تھانے کے شعبۂ تفتیش میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل 22 سالہ گل زارا عرف سارہ عثمان کو ان کا بڑا بھائی رضوان عثمان ڈیوٹی پر چھوڑنے کے لیے موٹر سائیکل پرآرہا تھا۔ جب وہ سہراب گوٹھ کے قریب پہنچے تو نامعلوم ملزمان نے ان پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگئے۔


تیزاب گرنے سے لیڈی کانسٹیبل اوران کے بھائی کے چہرے اور جسموں کے دیگر حصے متاثر ہوئے ہیں۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال کے برن سینٹر منتقل کردیا گیا ہے.