طوفانی بارشیں کب تک جاری رہیں گی،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Jun 17, 2022 | 14:57 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: لاہوریوں پر قدرت مہربان ہوگئی،مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش سےموسم خوشگوارہوگیا،گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں کے چہروں پر رونقیں لوٹ آئیں۔
شہرکےمختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، مال روڈ، کینال روڈ، غوث الاعظم روڈ، مزنگ،داتا دربار، راوی روڈ ،سنت نگر ،اسلام پورہ ،سگیاں ،اردو بازار کے اطراف بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔
دوسری جانب مون سون بارشوں کےسلسلےمیں بارش برسانےوالا ایک نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا۔جس کے بعد 17 جون سے 20 جون کے دوران سبی، بولان، نصیر آباد، جھل مگسی، مستونگ، بارکھان، زیارت، ژوب، کوئٹہ، قلات، خضدار ، چمن اور ہرنائی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مون سون وقت سے پہلے شروع اورمعمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی پیشگوئی کردی۔جون کے چوتھے ہفتے سے شروع ہونے والی بارشوں سے شہری علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے۔ جولائی اور اگست کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوگی۔ وسطی پنجاب اور جنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ برف زیادہ پگھلنے سے دریائے سندھ کے بہا ؤمیں اضافہ ہوگا۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو بارشوں کے دوران ضروری عملے کو تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔
مزیدخبریں