گورنرپنجاب بلیغ الرحمان کے ایوان اقبال میں اسمبلی اجلاس کرانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے زینب عمیر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے گورنر پنجاب کو نوٹس بھجوایا
جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر نے ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس غیرقانونی طور پربلایا، گورنرکے اس اقدام سے اسمبلی 2حصوں میں تقسیم ہوئی،گورنر نے آرڈیننس جاری کرتے ہوئے اپنے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا،گورنر کی انتظامی اور اسمبلی امور میں مداخلت بھی غیرقانونی ہے
قانونی نوٹس کی کاپی صدر مملکت کو بھی ارسال کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ گورنر کوعہدے سے ہٹایا جائے