این آئی ایچ کے اعدادوشمار کے مطابق 15 جون کو ملک بھر میں مجموعی طور پر کرونا کے 144 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ ماہ مئی میں 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز سب سے زیادہ 94 تھے۔
ملک بھر میں این آئی ایچ کے مطابق اب تک کرونا کے 15 لاکھ 31 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں موجودہ وقت میں دو ہزار نو سو سے زائد ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر میں اب تک 30 ہزار سے زائد اموات واقع ہوئیں ہے۔
اسی طرح 14 جون کو یہ شرح 0.83 فیصد، 13 جون کو 0.58 فیصد، 12 جون کو 0.79 فیصد، 11 جون کو 0.49 فیصد، 10 جون کو 0.54 فیصد، نو جون کو 0.59 فیصد، آٹھ جون کو 0.48 فیصد جبکہ سات جون کو شرح 0.44 ریکارڈ کی گئی ہے۔
پنجاب میں بھی 15 جون کو ایک دن میں مئی کے مقابلے میں سب سے زیادہ 59 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں مجموعی طور پر اب تک پانچ لاکھ سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور13 ہزار سے زائد اموات واقع ہوئیں ہیں۔
سندھ میں مئی کے ایک دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ کیسز 9 جون کو رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 53 ہے تاہم مئی کے مقابلے میں جون میں کیسز کی شرح بڑھی ہے۔ اسلام آباد میں بھی کیسز جون کے مہینے میں بڑھنا شروع ہوئے ہیں تاہم اب جون کے ابتدائی 15 دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر سات سے 28 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔