نئے فنانس بل کےمطابق ٹیکس گوشوارے فائل نہ کرنے والے اب بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہوجائیں گے۔ جس میں ان کے بجلی،گیس کے کنکشن اور موبائل فون سم بند ہوجائے گی۔
نئے فنانس بل کے تحت ایف بی آر کو گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی بنیادی سہولیات منقطع کرنےکے اختیارات بھی مل گئے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بھی ایف بی آر کو گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی بنیادی سہولیات منقطع کرنےکے اختیارات دینے کی حمایت کی ہے