انٹربینک میں ڈالر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا، امریکی کرنسی 211 کی سطح بھی عبورکرگئی،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر اس وقت 211 روپے پر فروخت ہو رہاہے۔
دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کےمطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کو ترتیب دینے کی فوری ضرورت ہے،اس وقت ملک کی جو معاشی صورتحال ہے یہ سٹے بازوں کے لئے انتہائی سود مند ہے،افواہیں گردش کررہی تھیں کہ ملک میں فنانشل ایمرجنسی لگائی جارہی ہے جس کے تحت ڈالر اکاؤنٹ، روشن ڈیجٹل اکاؤنٹس اور سیف لاکرز منجمد کئے جارہے ہیں۔ جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا گیا۔
ان افواہوں کی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سٹیٹ بینک نے تردید بھی کی لیکن جب تک سٹے باز ان افواہوں کو استعمال کرچکے تھے