امریکہ کی بھارت میں گستاخانہ بیانات کی مذمت

امریکہ کی بھارت میں گستاخانہ بیانات کی مذمت
ایک نیوز نیوز:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ نئی پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملنے کے چند مواقع ملے ہیں اور گزشتہ ماہ بلنکن بلاول ملاقات میں پہلی بار اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بھارت میں بی جے پی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کے گھروں کو گرائے جانے کی مذمت کی اور کہا کہ ہم بی جے پی کے 2 رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم ﷺ سے متعلق گستاخانہ بیانات کی مذمت کرتےہیں،خوشی ہوئی کہ پارٹی نے عوامی طورپر ان تبصروں کی مذمت کی، ہم مذہبی یا عقیدےکی آزادی سمیت انسانی حقوق کےمسائل پرسینئرسطح پرانگیج رہتے ہیں،ہم بھارت کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینےکی ترغیب دیتے ہیں۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہرملک ماسکو کےساتھ مختلف تعلقات رکھتا ہے اور دیگر ممالک ماسکوکے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی شکل دیتے ہیں،یہ بتدریج عمل ہے، روس کے ساتھ بھارت کے تعلقات کئی دہائیوں کےدوران استوار ہوئے، روس سے تیل کی خریداری پربھارتی شراکت داروں سے متعدد بات چیت کی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیں نئی پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملنےکے چند مواقع ملے ہیں، گزشتہ ماہ بلنکن کوپاکستانی ہم منصب سے ملنے کا موقع ملا، پہلی بار یہ بہت اچھی اور تعمیری بات چیت تھی، ملاقات میں غذائی تحفظ کے مسئلے سمیت تمام مسائل پربات ہوئی۔