رپورٹ کےمطابق تین روزہ پلینری اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کررہی تھیں ۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 پوائنٹس میں سے 34پوائنٹس پر مکمل عمل درآمد کیا تھا جس پر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ختم ہوگیا۔ یورپی ملک مالٹا کو بھی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستانی وفد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے