لاہورمیں بارش:مکان کی دیوارگرنےسے5 افراد جاں بحق

Jun 17, 2022 | 08:53 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز:لاہورمیں تیزآندھی اورموسلادھاربارش سےبجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ گھر کی دیوار گرنےسے5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق شدید آندھی سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، لاہور، اوکاڑہ ، شیخوپورہ سرکلز اور دیگر شہروں کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
لاہورمیں رات گئے تیز رفتارآندھی سے ہرطرف گردوغبارچھاگیا، آندھی سے فیرووز پور روڈ پر بینک اسٹاپ کے قریب ایک گھر کی دیوار گرنے سے5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
آندھی کے بعد گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ ، کینال روڈ اور ائیرپورٹ سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھاربارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔
ادھرشیخوپورہ میں آندھی کے ساتھ موسلادھاربارش جبکہ چونیا ں اور ننکانہ صاحب میں بوندا باندی بھی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں مزید بادل برسیں گے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔


مزیدخبریں