وزیراعلیٰ سندھ کا یوم عاشور کے پُرامن اختتام پر اظہار تشکر

وزیراعلیٰ سندھ کا یوم عاشور کے پُرامن اختتام پر اظہار تشکر
کیپشن: Chief Minister Sindh expressed his gratitude for the peaceful end of Ashura Day

ایک نیوز: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے یوم عاشور کے پُرامن اختتام پر اظہار تشکرکیا ِ، وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ، پولیس ، رینجرز ،دیگر ایجنسیز اور بلدیاتی اداروں کو بہتر کام کرنے پر شاباشی دی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ سندھ محبت کی دھرتی ہے ، یہاں ایک دوسرے کا احترام اولین ترجیح ہے، سندھ کے عوام نے ہمیشہ مذہبی اور فرقہ وارانہ رواداری کی مثال قائم کی ہے،  میں سندھ کے عوام کے شعور کو سلام پیش کرتا ہوں۔

  وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ میں نے کراچی اور حیدرآباد کے جلوسوں میں دیگر فرقو ں کے لوگوں کو شربت ، پانی اور نیاز بانٹتے اور کھاتے دیکھا، میں علماء اکرام اور اہل علم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس رواداری اور محبت کا درس دیا ، سندھ کے عوام کو سلام ہے۔