شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر  

Jul 17, 2024 | 19:45 PM

ایک نیوز: شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ، شبیہ ذوالجناح کی زیارت کربلا گامے میں داخل ہو گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں شبیہ ذوالجناح کامرکزی جلوس کربلا گامے پہنچ اختتام پذیر ہو گیا، کربلا گامے شاہ کا مرکزی دروازہ بند کر دیا گیا، کربلا گامے شاہ میں جلوس کے اختتام پر شام غریباں برپا۔    
دسویں محرم کے مرکزی جلوس کےآخری مراحل میں داخل ہو نے سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران فیلڈ میں موجود رہے،ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال ودیگر افسران بھی ہمراہ کربلا گامے شاہ کے مرکزی دروازے پر سکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنزکی ڈیوٹی پر موجود نفری کو ضروری ہدایات جاری کیں، مرکزی جلوس کے داخلے کے وقت الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیں،بھگدڑ، افراتفری جیسے واقعات کے سدباب کیلئے پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کربلا گاما شاہ پہنچ گئے ،وفاقی وزیر داخلہ نے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔    

کمشنر لاہور زید بن مقصود  نے تمام محکموں کو شاباش دی،لاہور میں محرم جلوس پرامن اختتام پزیر ہوگئے،لاہور کا مرکزی جلوس نثارحویلی تاکربلا گامے شاہ 24گھنٹوں بعد اپنی منزل پر پرامن پہنچ گیا۔

کمشنر لاہور،ضلعی انتظامیہ،پولیس،میونسپل محکمے 24گھنٹےجلوسوں کے ہمراہ موجود  رہے،انتھک ڈیوٹیاں سرانجام دیں، لاہور کے تمام جلوسوں کےروٹس پرکوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا جلوسوں کے منتظمین سے ٹریفک انتظامات بارے استفسار ،یوم عاشور پربہترین انتظامات پر منتظمین نے سی ٹی او لاہور سے اظہار تشکر کیا۔

مزیدخبریں