وزیر داخلہ سندھ کی یکم سے یوم عاشور تک بہترین اقدامات پر سندھ پولیس کو شاباش 

Jul 17, 2024 | 20:30 PM

ایک نیوز: وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا کہنا ہے کہ یکم محرم تا یوم عاشور سیکیورٹی کے بہترین اقدامات پر سندھ پولیس کو شاباش ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ تمام کی انتھک محنت،لگن اور فرض شناسی لائق ستائش و تحسین ہے، مشکل سے مشکل ہدف کا حصول اور کسی بھی ایونٹ کو باہم اشتراک اور ایک ٹیم بن کر ہی کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ محرم مجالس،جلوسوں اور دیگر اجتماعات کو ہر لحاظ سے پرامن اور محفوظ بنانے میں آپ تمام کی انفرادی اور اجتماعی کاوشیں ہر سطح پر کامیاب اور مؤثر رہیں،قوی امید ہیکہ کارکردگی کا یہ سلسلہ جاری رہیگا اور آئندہ آنیوالے تمام ایونٹس کو بھی آپ محفوظ اور پرامن بنائیں گے۔
 انکا کہنا تھا کہ محرم کے دوران قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں/ایجینسیز، رینجرز سندھ کا کردار بھی لائق تعریف و ستائش ہے۔

مزیدخبریں