ویب ڈیسک:مصر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میگڈی عیسیٰ نے سب سے کم وقت میں دنیا کے 7 عجوبوں کا دورہ کرکےعالمی ریکارڈبنا ڈالا،میگڈی عیسیٰ نےاپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں لکھوادیا۔
میگڈی عیسیٰ نےیہ ریکارڈ 6 دن 11 گھنٹے اور 52 منٹوں میں پورا کیا ،انہوں نے7 عجائب کا دورہ کیا اور پرانا ریکارڈ توڑ دیا جو 6 دن 15 گھنٹے کا تھا۔
میگڈی عیسیٰ نے اپنے سفر کا آغاز دیوار چین سے کیا تھاجسکے بعد وہ انڈیا کے تاج محل کو دیکھنے گئےپھر وہ اردن کے شہر پیٹرا پہنچے اور پھر روم کے کولوزیئم ، برازیل کےپیرو کے ماچو پیچو اور آخر میں میکسیکو میں موجود مایا تہذیب کے قدیم شہر چیچن ایتزا کا دورہ کیا۔
45 سالہ مصری شہری میگڈی عیسیٰ کے مطابق انہیں اس کام کیلئےتیار ہونے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پروازوں، ٹرینوں، بسوں، سب ویز اور پیدل چلنے کے پیچیدہ جال میں سفر کرکے دنیا کے 7 عجائب کے سفر کو یقینی بنایا۔
میگڈی عیسیٰ نے کہا کہ ا نکا مقصد نہ صرف ریکارڈ توڑنا تھا بلکہ دنیا کے 7 عجائب کے سفر کا خواب پورا کرنا بھی تھا۔
مصری شخص نے کم وقت میں دنیا کے 7عجوبوں کو دیکھنے کا عالمی ریکارڈبنا لیا
Jul 17, 2024 | 19:16 PM