ایک نیوز : تھانہ میمن گوٹھ کی حدود میں واقع کھوسہ گوٹھ میں 5 بچے گٹر کے مین ہول میں گر گئے۔
پرویز ولد حق نواز اور ثاقب ولد عابد کھوسو کو با حفاظت نکا ل لیا گیاجبکہ عباس ولد امتیاز لاشاری ہسپتال میں زیر علاج ہے،ترجمان ایس ایس پی ملیر کراچی کا کہنا ہے کہ4سالہ حسنین اور11سالہ طلحہ انتقال کر گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کھوسہ محلہ گلستان کالونی میں کنویں کے اوپر بچوں نےسبیل لگائی گئی تھی ،کنویں کی چھت کمزور ہونے کے باعث گر گئی اورکئی بچے سیوریج میں جاگرے،اہل محلہ بچوں کو بچانے کے لئے میں کنویں میں اترے۔
شہری علی مراد کا کہنا ہے کہ دو بچوں کو میں نے نکالا جن میں میرا بھانجا حسین فوت ہوگیا جبکہ دوسرا بچہ طحہ لاشاری تھا وہ بھی فوت ہوگیا،بچوں کو نکالنے کے دوران میں خود بھی بےہوش ہوگیا تھا۔
حادثے میں تین بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا، حسنین کی والدہ اور دادی بے ہوش ہوگئی تھیں، بزرگ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے، واقعے میں دو بچے جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی حالت میں نکالے گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کراچی:پانچ بچے گٹر میں گر گئے،2جاں بحق
Jul 17, 2024 | 18:35 PM