سیمنٹ کی بوری مزید مہنگی ہو گئی  

سیمنٹ کی بوری مزید مہنگی ہو گئی  
کیپشن: A bag of cement became more expensive

ویب ڈیسک:غریب کیلئے گھر بنانا مشکل ہو گیا، سیمنٹ کی بوری مزید مہنگی ہو گئی ہے، سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 300روپے کا اضافہ ہوگیا۔
بجٹ کے بعد لاہور میں سیمنٹ کی بوری 300روپے اضافے کیساتھ 1500روپے کی ہو گئی ہے، سیمنٹ کیساتھ ساتھ سریا، ریت، بجری اور اینٹیں بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔
 چیئرمین سیمنٹ ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بعد سیمنٹ میں اک سے دو روپے ایکسائز ڈیوٹی بڑھی جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
چیئرمین سیمنٹ ڈیلر ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کنسٹرکشن میٹریل پر ٹیکسز کم کیے جائیں تاکہ گھر بنانے والوں کے لیے آسانی پیدا ہو سکے۔
 شعبہ تعمیرات سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جو 5مرلے کاگھر پہلے 45 لاکھ میں بنتا تھا اب وہ 75 لاکھ میں بن رہا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل  ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری تھی، سیمنٹ ڈیلرز نے کام بند کردیا تھا، نئے بجٹ کے بعد تعمیراتی مٹیریل بھی مہنگا ہو گیا تھا۔