ایک نیوز:بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ائیرپورٹ پر بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا، ائیرپورٹ پر لوڈر کی نوکری کے لئے آنے والوں کی تعداد ذیادہ ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حالات کو کنٹرول کر لیاگیا ہے، ممبئی ائیرپورٹ پر لوڈر کی نوکری کیلئےچند سو آسامیوں کیلئےہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے جس سے بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔
ممبئی پولیس نے کہا کہ اب صورتحال کنٹرول میں ہے، ائیرپورٹ اتھارٹی نے ہزاروں افراد میں سے صرف 200 کو انٹرویو کے لئے چنا ہے جس کی وجہ سے باقی ہزاروں افراد مشتعل ہوئے۔