ویب ڈیسک: پاکستان میں صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے استعمال میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
9ویں اور 10ویں محرم کی مناسبت سے بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ بند ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم فیس بک کی پیرنٹ آرگنائزیشن میٹا اور نیٹ بلاک نے شکایات کی تصدیق نہیں کی ہے۔
گزشتہ روز منگل اور آج بدھ کو پاکستان میں بہت سے انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز فیس بک تک رسائی میں ناکام رہے ہیں ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بہت سے صارفین نے شکایت کی ہےکہ وہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ تک رسائی پانے میں ناکام ہیں جبکہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیس بک پر پابندی عائد کردی ہے؟۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے 4 جولائی کو وزارتِ داخلہ کو تحریری طور پر لکھا تھا کہ محرم الحرام میں موثر سیکیورٹی کے پیش نظر6سے11محرم الحرام تک یوٹیوب اور فیس بک سمیت اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کردیے جائیں تاہم وفاقی حکومت نے یہ تجویزقبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔