مختلف مقامات پر سیاحوں کی گاڑی کوحادثہ،8جاں بحق

مختلف مقامات پر سیاحوں کی گاڑی کوحادثہ،8جاں بحق
کیپشن: 8 killed in tourist car accident at different places

ایک نیوز: وادی نیلم کے سیاحتی مرکز رتی گلی میں مسافرجیپ کو حادثہ پیش آیا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ریسکیو اہلکارکے مطابق وادی نیلم میں جیپ نمبر 139ڈرائیور مسعود ساکنہ دودہنیال پر 15سے زائد سیاح حضرات سوار تھےکہ حادثہ پیش آیا ،حادثے میںڈرائیور زخمی ہو گیا۔
 ریسکیو کا کہنا ہے کہ ایک عورت سدرہ زوجہ موسی ساکنہ کراچی اور ایک مرد موسی ولد ابو بکر ساکنہ کراچی (دونوں میاں بیوی)کو دواریاں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئی ہیں ،پولیس اور ریسکیو اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں ایک ڈیڈ باڈی ریکور ہوئی ہے، جیپ دواریاں سے رتی گلی جا رہی تھی۔ 

دوسری جانب زیارت روڈ پر دوزخ تنگی کے مقام پر بھی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثے  میں 6 افراد جاں بحق  جبکہ دو افراد  زخمی ہو گئے، جاں بحق اور  زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق اور  زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو  پیکنک منانے زیارت آئے تھے۔