کیویز بورڈ کیجانب سےپاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری

کیویز بورڈ کیجانب سےپاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری
کیپشن: The schedule of the white ball series against Pakistan has been released by the Kiwis board

ایک نیوز:پاک کیویز ٹی ٹونٹی سیریزمیں پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔
نیوزی لینڈ کےخلاف پاکستان 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلے گا ،نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
پاک نیوزی لینڈ وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل 2025 کے درمیان ہوگی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ، دوسرا 18 مارچ کو ڈنیڈن میں ہوگا،تیسرا ٹی ٹوئنٹی 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا 23 مارچ کو تاورانگا جبکہ پانچواں ٹی ٹوئنٹی 26 مارچ کو ویلنگٹن میں ہوگا۔
ون ڈے سیریز کے میچز نیپئر، ہملٹن اور تاورانگا میں 29 مارچ، 2 اپریل اور 5 اپریل کو ہونگے، کرکٹ نیوزی لینڈ نے اپنے سیزن کے شیڈول میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔
 چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ملتان میں تین ملکی ٹورنامنٹ میں ان ایکشن دکھائی دینے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔