ایک نیوز:امریکی فوج نےدہشتگردوں کے حملے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔
ترجمان امریکی فوج میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دہشتگرد حملے میں پاکستانی فوجی جوانوں کے جانی نقصان پر افسوس ہے،پاکستان کو جدید ہتھیار کی فراہمی کے سوال پر کہنا تھا کہ پاکستان کو جدید ہتھیار فراہم کرنے پر ابھی اعلان کرنےکوکچھ نہیں ہے۔
ترجمان امریکی فوج نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے تعلقات برقرار ہیں،پاکستان خطے میں دہشتگردوں کے ساتھ مشکل جنگ میں ہے،امریکا پاکستان دہشتگردوں کے خلاف مل کر کام کررہا ہے،پاکستان کی عسکری ضروریات کے میکانزم پر بات چیت ہورہی ہے۔
دہشتگرد حملے میں پاکستانی فوجی جوانوں کے نقصان پر افسوس ہے: میجر جنرل پیٹرک رائیڈر
Jul 17, 2024 | 13:47 PM